مسلم دشمن بل سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا: عثما ن بزدار

 مسلم دشمن بل سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا: عثما ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسلم مخالف متنازعہ شہریت قانون مودی سرکار کے انتہاء پسندعزائم کا عکاس ہے اوربھارتی حکومت نے مسلم دشمن بل منظور کر کے اپنے لوگوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے اوراس کالے قانون سے نام نہاد جمہوریت کامکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے جبکہ بھارت کے باضمیر شہریوں نے بھی اس متنازعہ قانون کو یکسر مسترد کردیا ہے اور پورے بھارت میں اس متنازعہ قانون کے خلاف بھر پور احتجاج ہورہا ہے۔ہندو ریاست آگ میں جل رہی ہے اورمودی چین کی بانسری بجارہاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی ایک فاشسٹ لیڈر اورنازی ازم کے پیروکار ہیں اورمودی سرکارکا ظالمانہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگیا ہے۔متنازعہ شہریت بل بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے بعد اب مودی سرکار نے بھارت میں مسلم کشی کا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے۔مودی سرکار مسلمانوں کی نفرت میں اندھی ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 135روزسے انسانیت سسک رہی ہے اوربھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باعث ساڑھے چار ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بنیادی حقوق اورضروریات زندگی سے محروم ہیں۔جو وادی کبھی جنت تھی آج جہنم سے بھی بدتر ہوچکی ہے۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہی ہے اور بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔ بھارت کشمیری رہنماؤں کو قید کر کے بھی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکااور بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیری عوام میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری خاموش ہے  لیکن مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کے ضمیر کو جاگنا ہوگا۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے لنڈا بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن کوآتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ 24گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لنڈا بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کے با عث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے۔وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کے باعث دکانداروں کے مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مزید برآں کسان ڈے کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسان کی فلاح وبہبود اوران کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔کسان آگے بڑھے گاتوملک ترقی کرے گا۔تحریک انصاف کی حکومت نے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں اورہمارے دور میں کسانوں کو ان کی اجناس کی پوری قیمت ملی ہے۔ کئی برس بعد ہماری حکومت نے گندم اورگنے کی امدادی قیمت میں اضافہ کر کے کاشتکاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال زراعت کی ترقی کیلئے بجٹ میں سو فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے اوررواں مالی سال بجٹ میں زرعی شعبہ کیلئے 40ارب 76کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ہم نے پہلے بھی کاشتکاروں کے حقو ق کا تحفظ کیا ہے اورآئندہ بھی حقوق کا تحفظ کریں گے۔
سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -