امریکی کانگرس صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کادوسرا مقدمہ بھی لانے کو تیار 

    امریکی کانگرس صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کادوسرا مقدمہ بھی لانے کو تیار 

  



  واشنگٹن(اظہر زمان،خصوصی رپورٹ) امریکی کانگرس نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخزے کا دوسرا بڑا مقدمہ دائر کرنے کی بھی تیاری کر لی ہے۔ امریکی چینل لاء ا ینڈ کرائم کی اطلاع کے مطابق یہ دوسرامقدمہ 2016کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حق میں روسی مداخلت پر رابرٹ میولر کی تفتیش کے دوران صدر پر کانگرس کے کام میں روکاوٹ ڈالنے کے الزام پر مبنی ہوگا، چینل نے بتایا ہے کہ تفتیش کار میولر نے گرینڈ  جیوری کے سامنے عام حقائق رکھے تھے جس پر گرینڈجیوری نے فیصلہ سنایا تھا، اس دستاویز کو محکمہ انصاف نے چھپا دیا تھا اور کانگرس کی جوڈیشری کمیٹی کے احکامات کے باوجود فراہم کرنے سے انکار کر دیاتھا، اس دستاویز کے حصول کے لیئے کانگرس کے قانونی مشیر ڈگلس لیٹر نے واشنگٹن ڈی سی کی اپیل کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت جاری ہے چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میو لر رپورٹ اور گرینڈ جیوری کے فیصلے میں بہت وضاحت سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے ماتحت حکام کے ذریعے کانگرس تک اصل حقائق پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی  جو قومی مفاد کے بر عکس اور قابل مواخذہ جرم ہے۔

امریکی کانگرس

مزید : صفحہ اول


loading...