جوہرٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اینڈ بلڈرز کے انتخابات، آج میدان لگے گا

    جوہرٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اینڈ بلڈرز کے انتخابات، آج میدان لگے ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جوہر ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اینڈ بلڈرز کے انتخابات 2020.21آج میدان لگے گا،پولنگ کینال آرچرڈ جی بلاک جوہر ٹاؤن نزد کیسپئن ریسٹورنٹ میں صبح 9بجے سے5بجے ہو گی،سخت سکیورٹی کے انتظامات،401ووٹرز فیصلہ کن کردار ادا کریں گے،الخدمت گروپ اور فاؤنڈر گروپ کے درمیان جوڑ پڑے گا،  فاؤنڈر گروپ کی پوزیشن مضبوط،چیئرمین الیکشن کمیشن اشفاق گوندل،ناصر احد چٹھہ نے الیکشن قوائد کی پابندی کی ہدایت کر دی،آج ہونے والے انتخابات میں ووٹرز صدر،سنئر نائب صدر،جنرل سیکرٹری،نائب صدر ٹو،فنانس سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری کے لیے ووٹ کاسٹ کریں گے،پینلز کی بنا پر ہونے والے انتخابات میں الخدمت گروپ کی طرف سے سرپرست اعلیٰ چودھری نعیم گورایہ،چیئرمین محمد اکبر چودھری،صدر غلام مصطفی،جنرل سیکرٹری میاں ماجد اسلام،وائس چیئرمین ملک ارشد کھوکھر،سینئر نایب صدر میاں عبد الحمید،انفارمیشن سیکرٹری عثمان ملک، فنانس سیکرٹری حافظ عثمان سلیم،نائب صدر1ملک عرفان، نائب صدر ٹومحمد سلیم راجہ،جوائنٹ سیکرٹری میاں اسلم،ایڈیشنل سیکرٹری میاں ابو بکرجبکہ فاؤنڈر گروپ کی طرف سے سرپرست اعلیٰ احسان اشرف چٹھہ،چیئرمین ضیاء اللہ بسرا،صدر چودھری شفقت بندیشہ،جنرل سیکرٹری محمد احسان الحق چودھری،وائس چیئرمین مزمل حسین،سینئر نائب صدر محمد منیر بٹ، نایب صدر1میاں محمد یوسف،نائب صدر ٹو ساجد حسین،ایڈیشنل سیکرٹری محمد نعیم خان وٹو،انفارمیشن سیکرٹری امجد تبسم سکھیرا،جوائنٹ سیکرٹری بدر منیر احمد،فنانس سیکرٹری مظہر عباس کو جوہر ٹاؤن فیز1اور فیز2کے ممبران ووٹ کاسٹ کریں گے۔   

جوہر ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز

مزید : صفحہ اول