ٹرمپ رواں ہفتے افغانستان میں   موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں   کمی کا اعلان کرینگے، امریکی سینیٹر

   ٹرمپ رواں ہفتے افغانستان میں   موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں   کمی کا ...

  



کابل(آئی این پی)امریکی سینیٹر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ لنڈ سے گراہم کا کہناہے کہ امریکا کے صدر رواں ہفتے فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کریں گے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے دورے پرآئے امریکی سینیٹر نے افغان صدر سے دارالحکومت کابل کے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمے، طالبان سے امن بات چیت سمیت ملکی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لنڈ سے گراہم کا کہنا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے کابل میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کریں گے اور صدر افغانستان میں موجود بارہ ہزار فوجیوں میں سے تقریبا چار ہزار فوجیوں کی کمی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

امریکی سینیٹر

مزید : صفحہ اول


loading...