ٹیکسز کی واپسی کیلئے تحریک چلانے کا اعزاز فاؤنڈر گروپ کو حاصل

ٹیکسز کی واپسی کیلئے تحریک چلانے کا اعزاز فاؤنڈر گروپ کو حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)جوہر ٹاؤن فیزون اور فیز ٹو کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس پراپرٹی کے بحران کے حل کیلئے فاؤنڈر گروپ کو کامیاب کرائیں،فاؤنڈر گروپ کی تاریخ قربانیوں کی تحریک ہے،فیڈریشن آف رئیلٹرز کے پلیٹ فارم سے یکم جولائی 2016ء کو مسلط کیے گئے ٹیکسز کی واپسی کے لیے تحریک چلانے کا اعزاز فاؤنڈر گروپ کو حاصل ہے،میرٹ پر ووٹ انتخابی نشان جھنڈے کو دیں ہم کامیاب ہو کر بند ہونے والے دفاتر دوبارہ کھلوائیں گے، بحران کے حل کے لیے جدوجہد کا عزم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آج جوہر ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کی طرف سے صدارتی امیدوار چودھری شفقت بندیشہ،سیکرٹری کے امیدوار محمد احسان الحق چودھری نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو کیا،انہوں نے انتخابی مہم کے کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں،ووٹرز دوستوں کوگھروں سے نکالیں اللہ کامیابی دے گا،چودھری شفقت بندیشہ نے کہا کہ انتخابی نشان جھنڈا پراپرٹی ڈیلرز کی کامیابی کی ضمانت ہے،جھنڈے کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں،سیکرٹری کے امیدوار محمد احسان الحق چوہدری نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ فاؤنڈر گروپ کے آخری انتخابی جلسے نے فیصلہ دے دیا ہے 400ووٹرز میں سے350کی شرکت نے ہمارے حوصلے بڑھائے ہیں ہم جوہر ٹاؤن فیز1اور فیز2 کے ممبران کو مایوس نہیں کریں گے،آج ووٹرز بھائی وقت پر نکلیں اور جھنڈا پر مہر لگائیں تا کہ مل جل کر پراپرٹی کے بحران کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔   
 فاؤنڈر گروپ

مزید :

صفحہ آخر -