سونا 150روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے 13ارب 86کروڑ ڈوب گئے 

        سونا 150روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے 13ارب 86کروڑ ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مزید123پوائنٹس کے اضافے سے 41768 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتاہم 61فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 13 ارب 86کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ہوئی لیکن کاروباری حجم پیر کی نسبت15.23فیصد زائدرہا۔گزشتہ روز مجموعی طور384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ238میں کمی اور16میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت13ارب 86کروڑ57لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر80کھرب 37ارب26کروڑ70لاکھ روپے ہوگئی۔مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ انٹر بینک میں ڈالر3پیسے سستا ہوگیا،جسکے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید گھٹ کر155.02روپے اورقیمت فروخت گھٹ کر155.12روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 150روپے مہنگا ہوگیا،جس سے سونے کی نئی قیمت 85ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے72874روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...