لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، وکلاء کو تحمل کا مظاہرہ کرنیکی تلقین

    لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، وکلاء کو تحمل کا مظاہرہ کرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرحفیظ الرحمن چودھری ِ کی زیر صدارت ڈاکٹر پی آئی سی وکلاء تنازع کے حوالے سے جنرل ہاؤس کااجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بارکونسل کے رکن محمد احسن بھون نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چونکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،اس لئے اس معاملہ پر مزید بات کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے وکلاء برادری کو تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی مذکورہ تنازع میں مجرم ثابت ہوا اس کے خلاف ضرور کاروائی کی جائے اور جو وکلاء اس جھگڑے میں زیادتی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف پنجاب بار کونسل کاروائی کرے گی اور بے گناہ و معصوم وکلاء کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ بار کے نائب صدرصدرکبیر احمد چودھری فنانس سیکرٹری عنصر جمیل گجر فنانس،ممبر پاکستان بار کونسل، اعظم نذیر تارڑ، اصغر علی گل اورلاہورڈسٹرکٹ بار کے صدرعاصم چیمہ کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بار،اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -