رمضان شوگر ملز ریفرنس، حمزہ شہبازکی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رمضان شوگر ملز ریفرنس، حمزہ شہبازکی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت پر رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر ضمانت کی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر رمضان شوگر ملز میں تحقیقات کا آغاز کیا۔ حمزہ شہباز کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں،رمضان شوگر ملز میں شریک ملزم سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیاجائے۔

حمزہ،ضمانت

مزید : صفحہ آخر


loading...