36سینئر سول ججوں کی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر ترقی

 36سینئر سول ججوں کی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر ترقی

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے 36 سینئر سول ججوں کی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دے دی،اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے ایڈیشنل سیشن جج ایک سال کے لئے پروبیشن پریڈ پر رہیں گے،نئے ایڈیشنل سیشن ججوں کی ترقی انکی کارکردگی سے مشروط ہو گی، نئے ایڈیشنل سیشن ججوں کی ترقی سے وزارت قانون و انصاف، رجسٹرار سپریم کورٹ کو مطلع کر دیا گیاہے جبکہ صوبے بھر کے سیشن ججوں سمیت متعلقہ محکموں کو بھی ترقی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیاہے۔

ججز،ترقی

مزید : صفحہ آخر