ڈی ای اے کے سی اوکیخلاف  توہین عدالت کی جلد سماعت  کیلئے متفرق درخواست دائر

ڈی ای اے کے سی اوکیخلاف  توہین عدالت کی جلد سماعت  کیلئے متفرق درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو افسرکے خلاف توہین عدالت کی جلد سماعت کی متفرق درخواست پر سی ای او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،جسٹس شاہد وحید نے شہزاد اعجاز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں،عدالت کے 23اکتوبر 2019 ء کے حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سماعت مقرر

مزید : صفحہ آخر


loading...