شہری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو فیصلہ کرنے کا حکم

    شہری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو فیصلہ کرنے ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے شہری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست سیکرٹری داخلہ پاکستان کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔درخواست گزار عابد حسین کے وکیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکل کومقدمہ میں ملوث کرتے ہوئے اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا،عدالت نے درخواست گزار کو مقدمہ سے بری کر دیا ہوا ہے،انتظامیہ کی جانب سے درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا نہیں جا رہا، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

ای سی ایل

مزید : صفحہ آخر