لاہور ہائیکورٹ کا حکم عدولی پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 5 ہزار روپے جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے حکم عدولی پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 5 ہزار روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا،عدالت نے جرمانہ جمع کروانے کی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لی ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے محکمہ سکولز کی ملازمہ عابدہ پروین کی درخواست پر سماعت کی، جواب جمع نہ کروانے پر مستعفی جسٹس فرخ عرفان خان نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا،فاضل جج نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کیوں نہیں کروایا؟جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل جرمانہ جمع کروا کر رپورٹ پیش کر دیں گے، جس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے، درخواست گزار نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
جرمانہ