آغاسراج نیب ریفرنس، مفرور ملزمان کی رپورٹ احتساب عدالت پیش

آغاسراج نیب ریفرنس، مفرور ملزمان کی رپورٹ احتساب عدالت پیش

  



 کراچی(آن لائن)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کر دی۔ ریفرنس میں آغا سراج درانی کے اہل خانہ سمیت 11 ملزمان مفرور ہیں۔ریفرنس کی سماعت کے دوران سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اخبارات میں مفرور ملزمان کے حوالے سے اشتہارات بھی دئیے گئے ہیں اور ان کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو اپنا وقت پورا کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا ہے، ضمانت کے بعد اچھا محسوس ہو رہا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

آغا سراج کیس

مزید : صفحہ آخر