سمند پار پاکستانیوں کیساتھ فراڈ کر کے زمین ہتھیانے والا ملزم گرفتار

سمند پار پاکستانیوں کیساتھ فراڈ کر کے زمین ہتھیانے والا ملزم گرفتار

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سمند پار پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کر کے زمین ہتھیانے والے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مطلوب ملزم ملک ذوالفقار کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے سمند پار پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کر کے زمین ہتھیانے والے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے ریڈنگ ٹیم تشکیل دی تھی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد امتیاز کھچی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا،ملزم ملک ذوالفقار مقدمہ نمبر 4/2016 میں مطلوب تھا،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے ریونیو عملہ کے ساتھ مل کر اوورسیز پاکستانی ملک شاہد جاوید کو قیمتی اراضی سے محروم کر دیا تھا، جعلسازی فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا،عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ملزم فرار ہوگیا تھا،اس کے ساتھ ساتھ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم چھاپے مار رہی ہے،ریجنل ڈریکٹر لاہور احمد افنان کا کہناہے کہ کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کیا جائے گا،واضح رہے کہ ڈی جی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اشتہاروں اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لئے کوششیں مزید تیز کی جائیں۔

 ملزم گرفتار

مزید : صفحہ آخر


loading...