حکومت میں سلیکٹڈ لوگ،سیاسی حالات مزیدخراب ہونگے،اختر مینگل
کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا مستقبل میں حکومت کیساتھ چل سکیں، بلوچستان میں غیر جانبدارنہ الیکشن کاانتخاب کیا جائے تاکہ حقیقی نمائندگان کو یہ حق دیا جائے، من پسند لوگوں کوسلیکشن کے ذریعے لایا جائے گا تو حالات بدتر ہونگے حکومت کاساتھ اس لئے دیا کہ بلوچستان کے جملہ مسائل حل ہوسکیں ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی روایات کو ہمیشہ ٹھیس پہنچا ئی گئی،اگر حکومت ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی تو مجھے نہیں لگتا مستقبل میں حکومت کے ساتھ چل سکیں گے۔حکمران کہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان ہے اور بلوچستان کا مستقبل پھر کیا ہے، ہم چاہتے ہیں بلوچستان ترقی کرے اور ترقی کے ثمرات بلوچستان کے عوام تک پہنچیں۔بلوچستان کو نوآبادیت نہیں ایک صوبہ سمجھا جائے بلوچستان کو ساحل وسائل کااختیار دیا جائے پھر جاکر گاڑی چلنے کی قابل ہوجائے گی۔
اختر مینگل