برطانوی ماڈل کے گھر 10ارب روپے سے زائد کی چوری

  برطانوی ماڈل کے گھر 10ارب روپے سے زائد کی چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی)برطانیہ کی مشہور ماڈل اور معروف فارمولا ون گروپ کے سابق چیف ایگزیکٹو برنی اکیلسٹون کی بیٹی تمارا اکیلسٹون کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں 10ارب روپے مالیت کے زیورات چوری کرلیے گئے۔دی سن کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کی غیر موجودگی میں ان کے گھر میں چور 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے زیورات چرا کر فرار ہوگئے۔ماڈل تمارا واردات کے موقع پر ملک سے باہر کرسمس کی چھٹیاں منا رہی تھیں۔ان کے ترجمان نے اپنے بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں اربوں روپے کی انگوٹھی، بریسلٹ اور بالیاں چرائی گئی ہیں۔چوری ہونے والے زیورات تمارا کو ان کے والد نے شادی کے موقع پر تحفے میں دیے تھے۔رپورٹ کے مطابق ان کے گھر کی نجی سیکیورٹی پولیس کے ساتھ تعاون کررہی ہے البتہ ماڈل اور ان کے گھر والے غم و غصے کی کیفیت میں ہیں۔
چوری

مزید :

صفحہ آخر -