اپوزیشن کو سندھ حکومت کیخلاف سازشوں سے مایوسی ہوگی، مرتضیٰ وہاب

    اپوزیشن کو سندھ حکومت کیخلاف سازشوں سے مایوسی ہوگی، مرتضیٰ وہاب

  



 کراچی (این این آئی)وزیر اعلی سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف اپوزیشن کو مایوسی ہوگی، آئی جی سندھ پولیس کو گمراہ کیا جارہا ہے جرائم بڑھیں گے تو آئی جی پولیس کو جواب دہ ہونا ہوگا سندھ حکومت عوام کے آئینی حقوق کی ذمہ دار ہے پرویز مشرف کو سزا میں عدالت نے آئین کے تقاضے پورے کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر SLAC کے رپورٹ اینڈ ریسرچ کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے معروف غیر ملکی جریدے " اکنامسٹ" نے سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پروگرام کو ایشیا کا چھٹا بہترین پروگرام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کال سینٹر تمام شہریوں کو بلا معاوضہ قانونی مشاورت فراہم کررہا ہے جس سے صوبہ کا ہر باشندہ  بالواسطہ یا بلا واسطہ استفادہ کررہا ہے اس کی وجہ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کی شاندار کارگزاری ہے۔  انہوں نے کہا کہ تھر کول پر بھی سندھ حکومت نے انقلابی کام کیا ہے جس کی مٹال تھر کے کوئلے سے ملنے والی تمام رائلٹی مکمل طور پر تھر کے فلاحی پروگراموں میں استعمال کی جائے گی اب تھر کے بچے بیرونِ ملک اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ماہرین نباتیات کی تحقیقی کاوشوں کی بدولت تھر کا زیر زمین کھارا پانی زراعت کے لئے استعمال ہو رہا ہے اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صحت کے شعبہ میں حکومت سندھ بھرپور تعاون کررہی ہے پرائیویٹ ایمبولینس سروس، ایس آئی یو ٹی، انڈس ہسپتال اور این آئی سی وی ڈی میں صحت کی اعلی میعار کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہیں۔ 

مرتضیٰ وہاب

مزید : صفحہ آخر


loading...