احتساب عدالت،سردارمہتاب خان عباسی کوحاضری سے مستقل استثنیٰ

احتساب عدالت،سردارمہتاب خان عباسی کوحاضری سے مستقل استثنیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس میں لیگی رہنما سردارمہتاب خان عباسی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ قرار دیدیا۔ منگل کو سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالتی حکم پرنیب کے گواہ عدالت میں پیش ہوئے،دیگر چار ملزمان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔مہتاب عباسی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے سردار مہتاب عباسی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیدیا۔دور ان سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم دیدیا،کیس کی آئندہ سماعت 21 جنوری کو ہو گی۔گواہ کے پاس ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
سردار مہتاب عباسی 

مزید :

صفحہ آخر -