(ن) لیگ کے مہنگی بجلی بنانے کے کارخانوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے: عمر ایوب

  (ن) لیگ کے مہنگی بجلی بنانے کے کارخانوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے: عمر ایوب

  



حطار(آن لائن)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مہنگی بجلی بنانے کے کارخانے لگا کر کرپشن کی جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے،ملک میں مہنگائی اور کرپشن کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر عائد ہوتی ہے اگلے الیکشن میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خانپور میں سوئی گیس فراہمی منصوبہ کی افتتاح کے موقع پر عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا، جلسہ سے ایم پی اے ارشد ایوب خان اور رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان، سابق ممبر ضلع کونسل ملک غلام مصطفی اور سابق ممبر تحصیل کونسل ملک غلام مصطفی نے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وفاقی توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس ملک کے عوام کی بقاء جنگ لڑ رہا ہے، پی ٹی آئی سستی بجلی بنا کر عوام دے گی اس معاملہ میں جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے لوٹ مار اور کرپشن کی جس کی وجہ ملک میں مہنگائی عام ہے پاپڑوں اور سموسوں والوں کے ذریعے قوم کا پیسہ لوٹا گیا، انہوں نے کہا کہ عمر ان خان ملک کو وہ واحد وزیراعظم ہے جس نے مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص بحال ہوا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقدامات کی بدولت پاکستان تعمیر وترقی کی راہ گامزن ہوگا اور وقت ثابت کریگا کہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر اگلے الیکشن میں بھی فتح حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ بیسٹ وے سیمنٹ سے برطرف کئے گئے ملازمین کی بحالی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کروں گا، خانپور روڈ کی تعمیر کا باقی ماندہ جلد مکمل کیا جائیگا جبکہ خانپور کیلئے چالیس کروڑ کی لاگت سے گرڈ اسٹیشن کے منصوبہ پر بھی جلد کام شروع کیا جائیگا۔

مزید : صفحہ آخر