سانحہ اے پی ایس، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

سانحہ اے پی ایس، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشارو(آئی این پی) سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔جوڈیشل کمیشن کو والدین کی جانب سے اس وقت کے آرمی چیف اور وزیراعظم کو طلب کرنے کیلئے دی جانیوالی درخواست کو مستردکر دیا،کمیشن کے ترجمان کے مطابق رپورٹ ایک سے2ماہ میں سپریم کورٹ میں جمع کر دی جائے گی۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے 9مئی2018کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا جس کیلئے پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کوکمیشن کا سربراہ مقررکیا تھا۔
جوڈیشل کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -