آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن انڈیا کا سیکولر ریاست کا امیج دفن ہو گیا: شاہ محمود

آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن انڈیا کا سیکولر ریاست کا امیج دفن ہو گیا: شاہ ...

  



اسلام آباد(آئی ا ین پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں صورت حال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے، جو صورتحال کشمیر میں تھی آج پورے بھارت میں نظر آرہی ہے اور وہاں ایک آئینی بحران جنم لے چکا ہے،بھارت میں ہندوراشٹرا اور ہندتوا کی سوچ کو نافذ کیا جا رہا ہے، بھارت کے 5اگست کے غیرقانونی اقدام کے بعد دنیا بھر میں آواز اٹھائی، بھارتی سرکار پر امن احتجاج کرنیوالوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا پر تشدد کیا گیا، جامعہ ملیہ کی بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ دنیا کے سامنے ہے، پارلیمنٹ میں ایشو اٹھانے پر تمام اراکین نے میرا ساتھ دیا، متفقہ طور پر بھارت کے امتیازی قانون کیخلاف قرارداد منظور کرائی، پاکستان اس امتیازی قانون کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہندوستان میں معیشت تباہ اور واضح تقسیم دکھائی دے رہی ہے، بعض تنظیمیں بھارتی وزیرداخلہ اور ان کے قائدین پر پابندی کا مطالبہ کررہی ہیں، بھارت سرکار آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن ہے، بھارت کا سیکولر اور ڈیموکریٹک ریاست کا امیج آج دفن ہوگیا۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ بھارت میں ہندوراشٹرا اور ہندتوا کی سوچ کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں ایشو اٹھانے پر تمام اراکین نے میرا ساتھ دیا، متفقہ طور پر بھارت کے امتیازی قانون کے خلاف قرارداد منظور کرائی، پاکستان اس امتیازی قانون کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ نیا قانون امتیازی ہے ہندوستان کو فوری واپس لینا ہوگا، دہلی حکومت سمیت 5ریاستوں نے سٹیزن ایکٹ سے انکار کر دیا، اس وقت بھارت میں مرکز اور ریاستیں آمنے سامنے آچکی ہیں۔

شاہ محمود قریشی 

مزید : صفحہ آخر