جس ادارے پر ملک چل رہا ہے اس کی تضحیک کریں گے تو ردعمل ہوگا، شیخ رشید

     جس ادارے پر ملک چل رہا ہے اس کی تضحیک کریں گے تو ردعمل ہوگا، شیخ رشید

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے  پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے  پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں کی ضمانتیں ہورہی ہیں لیکن ملک کی خدمت کرنے والے کو سزائے موت سنائی جارہی ہے، یہ باتیں آسانی سے ہضم ہونے والی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے حساس ادارہ جس کے سر پر ملک چل رہا ہے، اس کی تضحیک کریں گے تو وہاں ری ایکشن تو ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے سارے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار ہیں اور جی ایچ کیو کی نرسری میں بڑے ہوئے، ان کی کوئی شناخت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکون جانتا تھا؟ جی ایچ کیوکیگیٹ 4 سے کال پر وزیراعظم بنے، کون آصف زرداری کو جانتا تھا جو ایک شادی کی بنیاد پرسیاست دان بنے، ان چوروں اور لٹیروں کے لئے ضرور کوئی نئی راہ نکلے گی۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر


loading...