پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقو ں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل، موٹر وے بند

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقو ں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل، موٹر وے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا،فلائٹس کا شیڈول متاثراور ایم فائیو موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، ملتان، بہاولنگر، خانیوال، لودھراں،نارووال، گجرات، گوجرانوالہ میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، موٹر وے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کر دی جبکہ دھند کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا، گلگت بلتستان میں رگوں میں خون جما دینے والے سردی ہے، سکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 9 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
دھند

مزید :

صفحہ آخر -