اپیل یا قانون سازی، یہ پالیسی اب حکومت نے طے کرنی ہے
اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ یہ تو ابھی حکومت نے طے کرنا ہے کہ اس نے اس تفصیلی فیصلے پر اپیل کرنی ہے یا پھر سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں قانون سازی لانی ہے آغاز تو حکومت نے ہی کرنا ہے حکومت جب اس قانون سازی کو ایوان میں پیش کرنے سے پہلے ہم سے رائے لے گی تو ہم بھی اپنی پارٹی سے مشاورت کرکے اس میں حصہ لیں گے۔ایشو آف
دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا ہے کہ اس نے اس ایشو پر کیا پالیسی اختیار کرنی ہے حکومت قانون سازی لائے مسودہ قانون اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر طے کریں مل جل کر قانون سازی بھی کرلیں گے۔
غلام بلور