قومی نوعیت کے معاملے پر دوسری جماعتوں کیساتھ ملکر ہی چلیں گے

قومی نوعیت کے معاملے پر دوسری جماعتوں کیساتھ ملکر ہی چلیں گے

  



پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ چونکہ یہ ایک آئینی و قانونی معاملہ ہے اور اب سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی آگیا ہے پارٹی لیڈر شپ کی طرف سے جو ہمارے لیگل ایکسپرٹ ہیں ان کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ اس پر اپنی رائے دیں ان کی جو بھی رائے آئے گی اس کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی دیکھے گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی ای سی میں جو فیصلہ ہو اس کو ہم متحدہ اپوزیشن کی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے اور پھر اس اہم اور قومی نوعیت کے معاملے پر دوسری جماعتوں کے ساتھ ملکر ہی چلیں گے۔

چودھری منظور احمد 

مزید : صفحہ آخر


loading...