ایف آئی اے کے گیارہ اعلیٰ افسران چار ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات 

 ایف آئی اے کے گیارہ اعلیٰ افسران چار ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کے گیارہ اعلیٰ افسران کو چار ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات کر دیا ہے۔ تعینات ہونے والوں میں میاں سعید احمد ایڈیشل ڈائریکٹر کو ترکی، محمد یوسف چانڈیو ترکی، افتخار احمد کو بھی ترکی کے سفارتخانے میں تعینات کیا گیا ہے، عصمت اللہ جونیجو کو اٹلی، راجہ  محمد شبیل خان اور امین شاہ کو بھی اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات کیا گیا ہے، عرب امارات میں طارق پرویز ڈپٹی ڈائریکٹر، سید ذوالقرنین اور سید مبشر کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سپین میں عبدالسمیع اور عبدالواحد سومرو کو تعینات کیا گیا ہے۔ 
  ایف آئی اے 

مزید :

صفحہ آخر -