حج 2020ء کی تیاریاں، ہوپ سے مشاورت کیلئے پیکجز سروس پرووائیڈ راور مانیٹرنگ کیلئے 7رکنی کمیٹی قائم

    حج 2020ء کی تیاریاں، ہوپ سے مشاورت کیلئے پیکجز سروس پرووائیڈ راور ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے حج 2020ء کی تیاریوں کے حوالے سے ہوپ سے مشاورت کیلئے پیکیجز،سروس پرووائیڈر اور مانیٹرنگ کیلئے 7رکنی کمیٹی بنا دی، 7رکنی کمیٹی کے سربراہ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش ہوں گے،دیگر ممبران میں ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی،ڈپٹی سیکرٹری (قانون)،سیکشن آفیسر، مانیٹرنگ سیکشن آفیسر حج آرگنائزر اکاؤنٹ افسر(PWF) اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی شامل ہوں گے،گزشتہ حج کے پرائیویٹ سکیم کے پیکیج ختم کر دئیے گئے ہیں،حج2020ء کیلئے حج پیکیج ہوپ کی مشاورت سے تیار کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے،ہوپ کے چیئرمین وحید اقبال بٹ نے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے اور ملک بھر کی پرائیویٹ کمپنیوں کو جاری کیے گئے نوٹسز ختم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی سیکرٹری کے مثبت اقدام سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ 

کمیٹی قائم

مزید : صفحہ آخر