بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھے، مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے، امریکہ

بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھے، مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے، امریکہ

  



واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جب کہ پولیس کی جانب کریک ڈاؤن اور دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ پر تشدد کے بعد صورتحال تشویشناک ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان مورگن آرٹیگس نے کہا کہ امریکہ کی شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق بھارت میں حالات پر گہری نظر ہے، ہم تمام تر پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی اوریکساں سلوک کا احترام جمہوریت کے بنیادی اصول ہیں، اس لیے بھارت آئین اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپیل کی کہ بھارتی مظاہرین کے پرامن احتجاج کے حق کا تحفظ اور احترام کیا جائے  ساتھ ہی بھارتی مظاہرین سے تشدد سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔

بھارت جمہوری اقدار

مزید : صفحہ آخر