بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنلزآج شروع ہوں گے

  بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنلزآج شروع ہوں گے

  



اسلام آباد (اے پی پی) بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ کے پری کوارٹر مقابلے (آج) بدھ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہونگے۔ چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18، بوائز انڈر-14، بوائز انڈر-12، بوائز انڈر-10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی