انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز (آج) بدھ کو مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایاکہ ایونٹ میں ملکی اور غیرملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دوسرے غیرملکی کھلاڑی جن کا تعلق مصر، امریکہ، ہانگ کانگ، برطانیہ، ملائیشیا، جرمنی، پرتگال، سپین، سوئٹزرلینڈ، اردن اور آسٹریا سے ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18دسمبر کو جبکہ فائنل 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کیلئے 20 ہزار ڈالر اورخواتین کیلئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ہیں۔