مبادلہ ورلڈ اوپن ٹینس چیمپئن شپ کل ابوظہبی میں شروع ہوگی

      مبادلہ ورلڈ اوپن ٹینس چیمپئن شپ کل ابوظہبی میں شروع ہوگی

  



ابو ظہبی(اے پی پی) مبادلہ ورلڈ اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا بارہواں ایڈیشن (کل) جمعرات دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ انتظامیہ کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، چیمپئن شپ ہارڈ کورٹ پر کھیلی جائے گی جس میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ٹینس چیمپئن شپ ابوظہبی کے انٹرنیشنل ٹینس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربین شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز ٹائٹل کے دفاع کے لئے میدان میں اتریں گی۔ نوویک جوکووچ نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ چیمپئن شپ 19 دسمبر سے شروع ہوکر 21 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ چیمپئن شپ کے لئے 2 لاکھ 50 ہزار کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...