انڈر 16کرکٹ، ناردرن اور خیبرپختونخوا نے میچز جیت لیے

    انڈر 16کرکٹ، ناردرن اور خیبرپختونخوا نے میچز جیت لیے

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)انڈر 16کرکٹ ناردرن اور خیبرپختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے،اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو6وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کی ٹیم 39ویں اوورز میں 98 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ناردرن کی جانب سے اسپنر محمد ابراہیم نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناردرن نے مطلوبہ ہدف 29ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ناردرن کی جانب سے سعد مسعود ناقابل شکست33رنزبناکر نمایاں رہے۔دوسری جانب بوہرانوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں خیبرپختونخوا نے سنٹرل پنجاب کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25اوورز میں 132 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اوپنر محمد فاروق 62 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔سنٹرل پنجاب کے اسپنر اسامہ زاہد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 133 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 119رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے آف بریک باؤلر محمد طاہر نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی