پاکستان کیساتھ گہری وابستگی، والہانہ لگاؤ ہے: مکی آرتھر

    پاکستان کیساتھ گہری وابستگی، والہانہ لگاؤ ہے: مکی آرتھر

  



کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور سری لنکن ٹیم کے موجودہ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میری گہری وابستگی اور والہانہ لگاؤ ہے لیکن اس وقت حریف سائیڈ سے تعلق ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاثر درست نہیں کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ مصباح الحق سے کوئی رقابت نہیں، بطور کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری کے سوچا، پاکستان کے دورہ پر آنے والی سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ گزارے تین برسوں کا ہر لمحہ دل پر نقش اور یادگار ہے، پاکستان ٹیم کی میرے دل میں جگہ موجود ہے، دوبارہ پاکستان آکر اچھا لگا، میں نے کوچ کی حیثیت سے ہمیشہ ٹیم کی بہتری کے لیے سوچا، میں نے کسی کھلاڑی پر پاکستان ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے، کرکٹ میں پسند ناپسند نہیں ہوتی۔سابق پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے انتخاب میں کوچ کارکردگی کو مدنظر رکھتا ہے،۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں عابد علی اور بابراعظم نے اچھی بیٹنگ کی، خوشی ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ شروع ہوئی، فواد عالم باصلاحیت کرکٹر ہے لیکن وہ دس برسوں کے دوران پاکستان سکواڈ میں جگہ نہ پا سکا، میرے ہی نہیں بلکہ دوسرے کوچز کے ادوار میں بھی وہ منتخب نہیں ہوسکا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...