دارالحکومت میں فٹ وفاقیبال کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

      دارالحکومت میں فٹ وفاقیبال کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

  



اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم دسمبر سے جاری ہے اور کھلاڑی اپنی رجسٹریشن 31 دسمبر تک کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑی کی رجسٹریشن فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے اور ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے کیلئے ایک سو روپے جبکہ غیر ملکی کھلاڑی کیلئے پانچ سو روپے فیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ کلبوں کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے، اپنے کلبوں میں 31 دسمبر سے قبل نئے کھلاڑی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کروا سکتے ہیں، اس کے بعد کوئی نئی رجسٹریشن یا ٹرانسفر نہیں ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی