راولپنڈی ویمن ٹی 10 کرکٹ لیگ 27 دسمبر سے شروع ہو گی

راولپنڈی ویمن ٹی 10 کرکٹ لیگ 27 دسمبر سے شروع ہو گی

  



راولپنڈی (اے پی پی)یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے راولپنڈی ویمن ٹی 10 کرکٹ لیگ 27 دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے اے پی پی کو بتایا کہ کرکٹ لیگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر لیگ کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد، ملتان، خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر اور راولپنڈی کی دو ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

، ہر ٹیم دو، دو میچ کھیلے گی اور دونوں گروپوں میں سے ایک، ایک ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ڈی ایس او شمس توحید عباسی نے مزید بتایا کہ مہمان ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیموں کو یونیفارم، رہائش، خوراک اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں، میڈلز اور کیش پرائز دئیے جائیں گے۔ ہر میچ میں پلیئر آف دی میچ اور ٹورنامنٹ میں بہترین کاردگی کے ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی