فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائزسکولز ہاکی چیمپئن شپجاری

  فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائزسکولز ہاکی چیمپئن شپجاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام جاری فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز سکولز ہاکی چیمپئن شپ ایف جی پبلک سکول اینڈ کالج، سلطانہ فاونڈیشن ہائی سکول اور فضائیہ انٹر کالج کامرہ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ فائنل میچ (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا، گذشتہ روز کھیلے گئے میچوں ایف جی پبلک سکول اینڈ کالج نے فضائیہ انٹر کالج راولپنڈی کو، سلطانہ فاونڈیشن ہائی سکول نے علامہ اقبال سکول کو اور فضائیہ انٹر کالج کامرہ نے اے پی ایس سکول اینڈ کالج راولپنڈی نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نمائندہ سپورٹس محمد طارق نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔


جن میں علامہ اقبال سکول اینڈ کالج، اسلام آباد ماڈل کالج فاربوائز ایف سیون تھری، ایف جی پبلک سکول طارق آباد راولپنڈی، فضائیہ انٹر کالج راولپنڈی، اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز آئی نائن فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، سلطانہ فاؤنڈیشن ہائی سکول اسلام آباد، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج راول روڈ راولپنڈی، فضائیہ انٹر کالج کامرہ، اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری کے فرائض اللہ دتہ مہر انجام دے رہے ہیں۔