پاک انگلینڈ ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز میں دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو

    پاک انگلینڈ ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز میں دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی میچ میں دو کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، منگل کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہونے والی تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے لیگ بریک سپنر سیدہ عروب شاہ جبکہ انگلینڈ کی طرف سے بھی رائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والی لیگ بریک سپنر سارہ گلین نے اپنا اپنا ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا۔ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کرنے والی سیدہ عروب شاہ 47 ویں کھلاڑی ہیں جبکہ انگلینڈ کی طرف سے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کرنے والی سارہ گلین 50 ویں کھلاڑی ہیں۔