پشاور، دوسری افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کے کوآرٹرزفائنل مکمل،سیمی فائنل آج، فائنل کل کھیلاجائیگا

  پشاور، دوسری افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کے کوآرٹرزفائنل مکمل،سیمی فائنل آج، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(آئی این پی)افغان کمشنریٹ صوبہ خیبرپختونخوا یواین ایچ سی آرکے باہم اشتراک سے دوسری افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کے تمام کوآرٹرزفائنل مکمل ہوگئے۔سیمی فائنل آج جبکہ فائنل کل19دسمبرکوکھیلاجائے گاسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں مانسہرہ،کوہاٹ،پشاوراور،مردان مہاجر کیمپ کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کابیاب رہی۔


ہیں کوآرٹر فائنل مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔میزبان پشاورسمیت نوشہرہ، دیر،مردان،چارسدہ،صوابی اوربنوں کی ٹیمیں کوآرٹرفائنل میں پہنچ گئی ہیں ایونٹ کافائنل پیر سولہ دسمبر کوحیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں کھیلاجائے گا۔گذشتہ روزکھیلے گئے آخر ی پر ی کوآرٹرفائنل میچ میں نوشہرہ مہاجر کیمپ کی ٹیم نے دیرمہاجرکلب کودس رنز سے مات دیدی۔ٹاس جیت کر پہلے نوشہر ہ ٹیم نے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سا ت وکٹوں کے نقصان پر124رنز بنائے جواب میں دیر کی ٹیم آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر114رنز بناسکی۔نوید کوشاندارباولنگ کارکردگی پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا،چھ روز ہ افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کافائنل پیر سولہ دسمبرکوکھیلاجائیگااس موقع پر ایک رنگارنگ اورپرقار تقریب سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ہوگی جس میں کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں،سرٹیفکیٹس ونقد انعامات دیئے جائیں گے واضع رہے کہ کمشنریٹ ویواین ایچ سی آرکے تعاون سے صوبہ خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں قائم افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم بچوں اورنوجوانوں کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور کومثبت صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے جذبے کے تحت ان کے لیے امسال بھی کرکٹ لیگ کاانعقاد کیاگیاتھا۔