انویسٹی گیشن افسران، پراسکیوٹرز کیلئے معیار ی نصاب جامع، تربیتی پلان تشکیل دیدیا: چیئرمین نیب

انویسٹی گیشن افسران، پراسکیوٹرز کیلئے معیار ی نصاب جامع، تربیتی پلان تشکیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آ ن لائن) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ادارے کی کارکردگی میں بہتری کیلئے اپنے انویسٹی گیشن افسروں اور پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط پر تربیت کو اہمیت دیتا ہے، اکاؤنٹس کے معاملات، جنرل فنانشل رولز، ایف آر، ایس آر، سوالیہ دستاویزات کی ڈیجیٹل فرانزک اور فنگر پرنٹس کے تجزیہ سے متعلق ریفریشر اور کیپسٹی بلڈنگ کورسز وضع کئے گئے ہیں تا کہ معیار اور یکسانیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ، آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کے معیار میں بہتری کیلئے تربیت کا اہم کردار ہے، نیب ملک کا انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جسے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے پرعزم اور انتہائی تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسانی وسائل کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، نیب کے افسران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ بہتری کو یقینی بنانے کے لئے جامع تربیتی پلان تشکیل دیا گیا ہے، یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ٹرینرز بھی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے اہل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی بیوروز میں ٹریننگ سیلز قائم کئے گئے ہیں جو کہ اپنے متعلقہ علاقائی بیوروز میں مجوزہ سرگرمیوں پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں، نیب ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کے تحت ٹریننگ آف ٹرینرز بھی منعقد کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اپنی افرادی قوت کے معیار کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری کے لئے تربیت کو فوقیت دیتا ہے، تمام انویسٹی گیشن افسران کیلئے معیاری سلیبس تشکیل دیا گیا ہے۔ 
چیئرمین نیب 

مزید :

صفحہ آخر -