چونیاں، کمسن بچے سے بد اخلاقی، قتل کے مجرم کو 3بار سزائے موت

  چونیاں، کمسن بچے سے بد اخلاقی، قتل کے مجرم کو 3بار سزائے موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمداقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں چونیاں میں کم سن بچوں سے بداخلاقی اور قتل کیس کافیصلہ سناتے ہوئے مجرم سہیل شہزاد کو 3 بارسزائے موت،عمر قیداور32لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیاہے،مذکورہ مقدمہ میں مجرم کے خلاف 23 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ابھی چونیاں میں چار سالہ بچے  فیضان سے بداخلااقی کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سنایا ہے،مجرم سہیل شہزاد کے خلاف چونیاں پولیس نے 16 ستمبر 2019 ء میں مقدمہ درج کیا تھا،مجرم کی گرفتاری ڈی این اے کے ٹیسٹ کے بعد عمل میں لائی گئی تھی،واضح رہے کہ مجرم کے خلاف ابھی مزید تین بچوں کو قتل اور بداخلاقی کرنے کا الزام میں چالان پیش ہوناباقی ہے، مجرم سہیل شہزاد نے مجسٹریٹ کے پاس کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان میں جرم قبول بھی کیا تھا۔
سزائے موت

مزید :

صفحہ آخر -