سپریم کورٹ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ میرٹ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ میرٹ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔سپریم کورٹ میں پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دور ان سماعت پی ایم سی کی جانب سے چوہدری محمد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل پی ایم سی نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کی حد تک پرانے داخلے کے معیار کو نافذ کر دیا ہے۔ وکیل نے کہاکہ نئے قانون میں نئے داخلہ پالیسی کو تحفظ دیا گیا ہے، پی ایم ڈی سی کی پرانی ریگولیشن کو پی ایم سی آرڈیننس میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق اگست 2019کو پی ایم ڈی سی آرڈیننس ختم ہوگیا ہے، پی ایم سی آرڈیننس 2019اس کے بعد لایا گیا ہے۔ وکیل نے کہاکہ نئے قانون کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کے میرٹ کو ساٹھ سے بڑھا کر ستر فیصد کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ میرٹ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے پی ایم سی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ