چارسدہ‘ رجڑ میں نوجوان گھریلو تنازع کی بھینٹ چڑھ گیا

چارسدہ‘ رجڑ میں نوجوان گھریلو تنازع کی بھینٹ چڑھ گیا

  



چارسدہ(بیورو رپورٹ)رجڑ مرچکی میں مستورات کے تنازعہ نوجوان قتل۔ ایک ملزم الہ قتل سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کیجولٹی پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے مقتول مدثرجان کے والد وہاب گل نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شیحان مرچکی میں اپنے بیٹے مدثر جان کے ساتھ موجود تھے کہ اس دوران ناظم جان،اکبر جان، ریاض،فیاض،سجاد پسران گل اکبر،خان ولد جان محمد،حید رعلی ولد جان محمد،منظور،منصور پسران اکبر جان اچانک نمودار ہوئے اور ہم پر بہ اردہ قتل فائرنگ شروع کی جبکہ فیاض اور سجاد پسران گل اکبر کے فائرنگ سے میر ا بیٹا مدثر جان موقع پر جان بحق ہوگیاجبکہ فائرنگ سے وہ بال بال بچ گیا۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم منظور کو الہ قتل سمیت گرفتارکرلیا جبکہ دیگر ملزمان کے گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر