بنوں‘ تاجروں اور عوام کا گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

  بنوں‘ تاجروں اور عوام کا گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

  



بنوں (بیورو رپورٹ)ضلع بنوں میں ظالمانہ گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف بنوں کے تاجروں،علماء کرام اور عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران حقیقی کجے صدر عبدالرؤف قریشی،انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی جہانگیر خان،آل پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں اسحق علی شاہ،پاکستان تحریک انصاف بنوں سٹی کے صدر سرحد اللہ سرحدی،،سابقہ ناظمین عابد خان،اسماعیل خان،مہتمم ٹانچی بازار مسجد مولانا ضیاء الرحمن،مسجد حافظ جی کے مہتمم حاجی محمد آیاز خان،سابق کونسلر قاسم خان ودیگر مقررین نے کہا کہ ایک طرف بنوں میں ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تباہ اور عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب 18گھنٹوں سے زائد گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام اور تاجر ذہنی مریض بن گئے ہیں اور عوام کے بار بار احتجاج کے باوجود گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں لائی جارہی ہے بچے ناشتہ کئے بغیر سکول جاتے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین بھی گیس اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بغیر ناشتہ کئے دفاتر اور سکولوں کو جاتے ہیں لہذا مذید ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اس موقع پر محکمہ گیس کی جانب سے مظاہرین کو اطلاع دی گئی کہ گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے لائن پر کام ہورہا ہے اور چند روز میں گیس کا نظام بہتر اور گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی آئیگی جس پر مظاہرین نے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھکمی دی کہ اگر ایک ہفتے میں ظالمانہ گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...