جمرود‘ طورخیل قبیلہ کا احتجاج‘ پاک افغان شاہراہ احتجاجاً بند

    جمرود‘ طورخیل قبیلہ کا احتجاج‘ پاک افغان شاہراہ احتجاجاً بند

  



جمرود(نمائندہ خصوصی)تندہ خلہ وادی تیراہ میدان میں ملک دین خیل قوم نے زبردستی غیر قانونی طریقے سے طورخیل قبیلے کے زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ مقامی پولیس بھی انکے ساتھ ملی ہوئی ہے اور کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔طورخیل قبیلے کے مشران کا کہنا ہے کہ جب تک تند خلہ میں غیر قانونی قبضہ ختم نہیں کیا جاتا اور تعمیرات مسمار نہیں کئے جاتے تب نہ کسی کے ساتھ مزکرات ہونگے اور نہ ہی پاک افغان شاہراہ کھولی جائیگی۔صرف مریضوں کو راستہ دیا جائے گا باقی کسی کو جانے نہیں دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر