سرائے نورنگ‘ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا لکی مروت کا دورہ

    سرائے نورنگ‘ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا لکی مروت کا دورہ

  



سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان) خیبر پختو نخوا کے چیف سیکر ٹری ڈاکٹر کا ظم نیاز مختصر دورے پر لکی مروت آئے،سرکاری محکمو ں کے افسران نے مختلف اُ مور پر بر یفنگ دی تفصیلا ت کے مطا بق گذ شتہ روز خیبر پختو نخوا کے چیف سیکر ٹری ڈاکٹر کا ظم نیاز مختصر دورے پر ضلع لکی مروت آئے جہا ں پر ڈپٹی کمشنر جہا نگیر اعظم کے دفتر میں پو لیس کے چاک و چوبند دستے نے سلا می دی بعدازاں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں مختلف سر کا ری محکمو ں کے متعلقہ حکا م سے ملاقات کی اور تر قیاتی منصو بو ں سمیت مختلف اُ مور پر اُ نہیں بر یفنگ دی گئی اس مو قع پر کمشنر بنو ں عادل صدیق، ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہا نگیر اعظم وزیر، بنو ں ریجن کے ڈی آئی جی عبد الغفور آفریدی اوراے ڈی سی لکی نورالاامین سمیت دیگر مو جود تھے چیف سیکر ٹری ڈاکٹر کا ظم نیاز نے حال ہی میں نامعلو م افراد کی فائر نگ سے جا ں بحق ہو نیوالے معروف شاعر اور شیعہ فرقے کے متولی سید ظہور عباس المعروف آفگار بخاری کے لوا حقین سے ملا قات کی اور اُن کے بیٹے کو ایک لا کھ روپے کا چیک دیدیادریں اثنا ء انہو ں نے ڈی سی کے دفتر میں پودا لگا کر شجر کا ری مہم کا بھی افتتا ح کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...