ملک پر یہودیوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے موجودہ حکمرانوں کو مسلط کیا گیا، سینیٹر عطاء الرحمان

ملک پر یہودیوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے موجودہ حکمرانوں کو مسلط کیا گیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (بیورو رپورٹ)جب کوئی سیاستدان غلطی کرتا ہے تو لندن اور جرمنی بھاگ جاتا ہے لیکن آج تک کوئی ملا ملک چھوڑ کر نہیں بھاگا ملک ججوں،جرنیلوں،حکمرانوں یا کسی اور کا نہیں ہے بلکہ یہ ملک پاکستان کے 22کروڑ عوام کا ہے اس وقت یہودیوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے یہودی ایجنٹوں کو اقتدار پر مسلط کیا گیا ہے لیکن جب تک جے یو آئی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے پاکستان میں کسی کو بھی غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ملک میں اسلام کے سوا کوئی اور نظام قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن،ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی،ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ،جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک نعیم خان،سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی،سابق ایم پی اے قاری گل عظیم،سابق ایم پی اے مولانا اعزاز اللہ حقانی ودیگر مقررین نے میتاخیل بنوں میں ملک نعیم خان کی جانب سے منعقدہ تحصیل میریان ویوینین کونسل میتاخیل کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام علماء کرام کے ساتھ کھڑی ہے یہودیوہ کو مدینہ منوہ سے جب سے نکالا گیا ہے اس وقت سے یہودی مسلمانوں سے اپنا بدلہ لینا چاہتے ہیں اسلئے انہوں نے اپنے ایجنٹ کو پاکستان پر مسلط کیا ہے جنکی شروع دن سے پالیسیاں ملک،قوم اور اسلام کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ جس ملک کی معیشت کو تباہ کیا جائے،تہذیب وثقافت کو ختم کیا جائے اس ملک کو غلام بنانا آسان ہوتا ہے آج مسلط حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے غریب عوام دو وقت کی روٹ کو ترس رہے ہیں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ہے ناموس رسالت کے قانون پر حملے کئے جارہے ہیں مہنگائی عوام کا مقدر ہے یہودیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمان مظالم کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ1974میں قادیانیوں کو پارلیمنٹ میں دلیل کے ذریعے مفتی محمود نے غیر مسلم اقلیت قرار دیا اور لندن جانے پر مجبور کیا آج بھی یہودیوں کے ایجنٹوں کے خلاف جے یو آئی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہے اوران سلیکٹڈ حکمرانوں اور یہودیوں کے ایجنٹوں کے خلاف ایک سال قبل جے یو آئی نے تحریک شروع کی15ملین مارچ کئے آزادی مارچ،پلان اے،بی اور سی اسی تحریک کی کڑی ہے اور نا اہل حکمرانوں کو گھر بھجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اس موقع پرسٹی وجن کے سابق ضلعی کونسلر ملک حشمت علی خان، آل ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک مقبول زمان اعوان،سابق تحصیل کونسلر جنان وزیر ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔