بنوں‘ واپڈا کے ریٹائرڈ ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

    بنوں‘ واپڈا کے ریٹائرڈ ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  



بنوں (بیورو رپورٹ)پاکستان واپڈا کے ریٹائرڈ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے میں ضلع لکی مروت،ضلع کرکے،بنوں اور دیگر اضلاع کے عہدیداروں نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر پیر محمد لائق شاہ نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ واپڈا کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ریگولر ملازمین کے ساتھ ادا کی جائے واپڈا پیسکو کے قوانین کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو بچے کو سنز کوٹے کے تحت20فیصد پر اور بغیر ٹیسٹ اور این ٹی ایس کے بھرتی کیا جائے اور لیکسو(لاہور الیکٹرک سٹی) کی طرح عمر کی حد18سال سے40سال مقرر کی جائے،اور مذید تاخیر نہ کی جائے گروپ لائف انشورنس سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے اور پیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز لاہور نے بھی تین مہینوں کے اندر اندر ادائیگی کا حکم دیا ہے لیکن ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے اس میں تاخیری خرنے استعمال کئے جارہے ہیں اسلئے جی ایل آئی کی ادائیگی پر خصوصی توجہ دی جائے اسی طرح میرج گرانٹ یسز پشاور ہیڈ آفس میں مدتوں سے بغیر کسی کاروائی کے پڑے ہیں اور نہ تو اتھارٹی منظوری دے رہی ہے نہ ہی ادائیگی کی جارہی ہے لہذا مطالبہ کیا کہ آئندہ ماہ کی پنشن کے ساتھ ہی ادائیگی کی جائے۔اسی طرح کیش میڈیکجل الاؤنس جو کہ1/7/2019تا جنوری2014حسب الحکم وفاقی محتسب نے باقاعدہ منظوری دی ہے اور وفاقی محتسب نے اس پر عملدرآمد کیلئے نوٹس اور احکامات جاری کئے تھے لیکن واپڈا پیسکو پنشن ڈائریکٹر نے اس پر کوئی ادائیگی نہیں کی ہے اسلئے ایسوسی ایشن ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دے رہی ہے اگر ایک مہینے کے اندر ادائیگی نہ کی گئی تو اپنے حق کیلئے سپریم کورٹ جانے اور کسی بھی قسم کا احتجاج کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر