پشاور‘ ایکسائز موبائل سکواڈ کی کارروائی‘ اسلحہ اور کارتوس برآمد

      پشاور‘ ایکسائز موبائل سکواڈ کی کارروائی‘ اسلحہ اور کارتوس برآمد

  



پشاور (سٹا ف رپورٹر)ایکسائز موبائل سکواڈ NR-1 ڈسٹرکٹ نوشہرہ کی کامیاب کاروائی، غیر قانونی 4 عدد رائفل، 3 عدد پستول، 8 عدد میگزین اور 6203 عدد کارتوس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق فواد اقبال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے زیر نگرانی NR-1 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر سلطان یاسین اور ایڈیشنل انچارج سجاد خان نے بمعہ دیگر نفری دوران ناکہ بندی غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار کی تلاشی لینے پر غیر قانونی 4 عدد رائفل، 3 عدد پستول، 8 عدد میگزین اور 6203 عدد کارتوس برآمد کئے، ملزم محمد عثمان ولد سلطان محمد سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ اضاخیل میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر