ادویات کی رجسٹریشن اور کمپنیوں کی لائسنسنگ میں شفافیت کیلئے آٹو میشن کا سسٹم متعارف

    ادویات کی رجسٹریشن اور کمپنیوں کی لائسنسنگ میں شفافیت کیلئے آٹو میشن کا ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ادویات کی رجسٹریشن اوران کے بنانے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ میں شفافیت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے آٹومیشن کا سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے، معیاری ادویات کی فراہمی،صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پر فوکس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈریپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں اور اسے ماڈل اتھارٹی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس میں شفافیت، جوابدہی، اعلی کارکردگی اور سٹیک ہولڈرم کی شمولیت کے لوازمات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم بہترین استعمال ہے۔ PIRIMS ڈریپ کے افسران کی کارکردگی بڑھائے گی اور تمام کام وقت پر نمٹانے میں مدد دے گا۔ اس سے عالمی معیار کے مطابق ادویات کی تیاری اور رجسٹریشن میں معیار کا قائم رکھنے میں مددملے گی۔ اس موقع پر سی ای او ڈریپ نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے اس اجلاس کا اہتمام لوگوں کو یہ بتانے کیلئے کیا گیا ہے کہ ڈریپ ایک شفاف ماحول کی جانب گامزن ہے، کام کرنے کے معیاری طریقہ کار سے کسی بھی قسم کے انحراف کو کم کرنے کیلئے ٹائم لائنز کا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی بھی قسم کے صوابدید کی اجازت نہیں دے گا۔

آٹومیشن سسٹم متعارف

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...