مردان پولیو مہم‘ قطرے پلانے کے معاملہ پر تلخ کلامی‘ ڈاکٹر کی درگت بنا ڈالی

    مردان پولیو مہم‘ قطرے پلانے کے معاملہ پر تلخ کلامی‘ ڈاکٹر کی درگت بنا ...

  



مردان(بیورو رپورٹ)گڑھی کپورہ کے علاقہ بٹ گرام میں پولیو قطرے پلانے کے معاملے پر شہریوں اورٹیم کے درمیان تلخ کلامی کے بعد مشتعل لوگوں نے مقامی ڈاکٹر کو مار مار کردادھ مواکردیا پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکرکے تحصیل کونسل کے سابق رکن سمیت 20سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس رپورٹ کے مطا بق علاقہ بٹ گرام میں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلارہی تھی کہ اس دوران مرادنامی شخص نے اپنے بچوں کو قطرے دینے سے انکار دیااورٹیم سے تلخ کلامی شروع کرکے دھمکیاں دیں اس دوران مزید لوگ بھی پہنچ گئے جنہوں نے ٹیم کے انچار ڈاکٹر ریشاض گل کے ساتھ ہاتھاپائی شروع کردی اورمبینہ طورپر اسے شدید تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کرڈالا پولیس نے موقع پر مراد کو گرفتار کرکے ڈاکٹر کے بیان پر سابقہ ممبر فیاض،اسرار،امین الحق،گل شیر،مصباح سمیت 20افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...